انگلینڈنے ایک روزہ کرکٹ میں بڑے اسکور کا نیاعالمی ریکارڈبنا لیا

54 / 100

فوٹو : فائل

ایمسٹل وین(اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈنے ایک روزہ کرکٹ میں بڑے اسکور کا نیاعالمی ریکارڈبنا لیا، تین برطانوی بیٹرز نے سنچنریاں بنائیں ، لیم لینگوسٹن نے صرف22 بالز پر چھ چھکوں چھ چوکوں کی مدد سے66رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

نیدر لینڈ کے دورے پر موجود انگلش ٹیم نےایمسٹل وین میں پہلے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف 498 رنز بناکر اپناہی عالمی ریکارڈ مزید بہتر بنایا۔

مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے جس میں جوزبٹلر 162، ڈیوڈ ملان 125 اور فل سالٹ نے 122 رنزکی اننگز کھیلیں۔

جواب میں میزبان نیدر لینڈ کی ٹیم 49.4 اوورز میں 266 رنز پر آوٹ ہوگئی،میکسڈ اوڈوڈ 55 اورسکاٹ ایڈورڈز 72رنز بنا کر نمایاں رہے،معین علی نے 3 ، ویلے ،سیم کرن اور ٹوپلے نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ ڈیوڈ میلان کو ملی۔

https://twitter.com/TheBarmyArmy/status/1537819665774391296?t=YDMTdlhbkfMOW13Y_KD2nQ&s=19

 

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ ہی نے 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں پانچویں مرتبہ 400 سے زائد رنز بنائے ہیں۔

Comments are closed.