پاکستان کاویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سویپ، تیسرا ونڈے 53 رنز سے جیت لیا
ملتان(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان کاویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سویپ، تیسرا ونڈے 53 رنز سے جیت لیا، نائب کپتان شاداب خان کی آل راونڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا.
ویسٹ انڈیز نے270 رنز ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 37 اعشاریہ 2 اوورز میں پویلین لوٹ گئی، شائی ہوپ 21، کائل مائیرز 5، شامرہ بروکس 18، کیاسی کارٹی 33 رنز بنائے.
نکولس پوران 11، روومین پاول 10، عقیل حسین 60، کیمو پال 21، روماریو شیفرڈ 16، ہیڈن والش 3 اور جیڈن سیلز صفر پر آؤٹ ہوئے۔
شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 86 رنز بنانے کے بعد 4 کھلاڑی آؤٹ کئے ، محمد نواز اور حسن علی نے 2،2 جبکہ شاہنواز دھانی اور محمد وسیم جونیئر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
Pakistan consolidate 4th spot in Super League after Shadab (86 & 4-62) silences critics and lower middle-order shows fight
More details: https://t.co/R7Lcqe7AQJ#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 12, 2022
اس سے قبل تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 270رنز کا ہدف دے دیا.
شاداب خان نےسب سے زیادہ 86 رنز کی اننگز کھیلی ، امام الحق کی بھی ایک اور نصف سنچری،ملتان میں کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا.
بابراعظم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا 23 اوورز کے کھیل تک پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تیرہ رنزبنائے۔فخر زمان 35 ، بابراعظم ایک، امام الحق62اور حارث بغیر کوئی رن بنا ئےآوٹ ہوئے.
.@76Shadabkhan talks about the planning that went into his destructive knock 💥#PAKvWI | #KhelAbhiBaqiHai pic.twitter.com/sphtrTKfF6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 12, 2022
جب اسکور پانچ وکٹوں کے نقصا ن پر 155رنز تھا تو بارش کی باعث میچ رکا گیا۔بعد میں مقررہ اوورز سے دو کم کر دیئے گئے۔
پاکستان نے مقررہ 48 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر269 رنز بنائے،شاداب کے علاوہ امام الحق 62،فخر زمان35، خوشدل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1536022458431684608?t=ulfiqys70cW6GYwv3hu2Aw&s=19
رضوان11، حارث صفر،نواز 8 محمد وسیم 6 رنز بنا سکے، حسن علی 8 اور شاہنواز دھانی 4 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔مہمان ٹیم کی طرف نکلس پوران نے 4، پال نے2 اور سیلس اور واش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.