پاکستان آج ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سویپ کرنے میدان میں اترے گا

54 / 100

ملتان(زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان آج ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سویپ کرنے میدان میں اترے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے ابتدائی دو میچز جیت کر تین میچوں کی سیریز پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کی ہوئی ہے،سخت گرمی کی وجہ سے ملتان میں دونوں ٹیموں نے ہفتے کو پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی۔

پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں پانچ میں سے یہ چوتھی سیریز جیتی ہے لیکن پچھلی جیتی گئی تینوں سیریز میں اس نے ایک، ایک میچ بھی گنوایا ہے۔

ا بابراعظم کی کوشش ہوگی کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کرکے پورے 30 پوائنٹس حاصل کرلیے جائیں، بظاہر ٹیم کی فارم کو دیکھتے ہوئے زیادہ امکان یہی ہے مگر کرکٹ اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے بارے میں پشین گوئی ممکن نہیں۔

ویسٹ انڈیز سے دو میچز جیت کر پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ سپرلیگ میں چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے 80 پوائنٹس ہیں اور آج کا میچ جیتنے کے بعد پاکستان آگے نکل سکتاہے۔

Comments are closed.