اداکاراوں مشی خان اور اشنا شاہ کاعامر لیاقت کے ساتھ برے سلوک پر پچھتاوا

61 / 100

فوٹو: فائل

کراچی ( ویب ڈیسک)اداکاراوں مشی خان اور اشنا شاہ کاعامر لیاقت کے ساتھ برے سلوک پر پچھتاوا ظاہر کیاہے، مشی خان نے تو روتے ہوئے معافی مانگی ہے۔

اینکر و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اچانک موت کے بعد ادکارہ و میزبان مشی خان نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُن کی آنکھیں نم تھیں اور وہ عامر لیاقت حسین پر تنقید کرنے پر شرمندہ نظر آئیں۔

مشی خان نے کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، اللّہ پاک اُن کے درجات بُلند فرمائے اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین،کہا میں بہت شرمندہ ہوں، میرے دل پر دو دن سے بوجھ تھا جس کی وجہ سے اُن کے لیے کوئی پیغام جاری نہیں کرسکی۔

مشی خان نے کہا کہ میں عامر لیاقت حسین کی شخصیت سے بہت متاثر تھی اور جب میں نے اُن کی ویڈیوز دیکھیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکی اور اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

http://

اُن کا کہنا تھا کہ میرے دل پر بہت بوجھ ہے، انسان خطا کا پُتلا ہے، مجھ سے بھی غلطی ہوئی، میں اللّٰہ تعالیٰ سے معافی مانگ رہی ہوں، ایک زبردست شخصیت کا یوں اچانک دُنیا سے رخصت ہوجانا تکلیف دہ ہے۔

مشی خان نے روتے ہوئے کہا کہ قَسم سے بہت شرمندہ ہوں، میں نے کبھی کسی کے خلاف کوئی ویڈیو نہیں بنائی لیکن مجھے نہ جانے کیا ہوگیا تھا کہ عامر لیاقت کے خلاف ویڈیو بنائی جس کی وجہ سے اُن کی دل آزاری ہوئی۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں، میں عامر لیاقت کے تمام چاہنے والوں سے بھی دل سے معافی مانگ رہی ہوں،واضح رہے مشی خان نے ایسے ہی ایک ویڈ یو پیغام میں عامر لیاقت کو اپنا دماغی علاج کروانے کا مشورہ دیا تھا۔

سب کے ہاتھوں پر عامرلیاقت کا خوان ہے جنھوں نے ان کی ویڈیوز دیکھیں، اشنا شاہ

دوسری طرف معروف اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت حسین کی اچانک موت پر سوشل میڈیا صارفین پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ ‘انہوں نے ہمیں تفریح کا سامان مہیا کیا جسے ہم نے دیکھا اور ہم ہنسے، مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے۔

اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ ،اللہ پاک ہمیں ہمارے ہنسنے پر معاف فرمائے،اسی طرح اور ٹوئٹ میں اداکارہ نے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ ‘انہیں ایک عورت نے عوامی طور پر برہنہ کر دیا تھا جس سے انہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی۔

اشنا شاہ نے کہا ‘جس کسی نے ان کی ویڈیوز شیئر کیں، ان پر ہنسا، اُن ویڈیوز کو دیکھا، ان سب کے ہاتھ پر عامر لیاقت کا خون ہے، ہمارے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے۔

http://

واضح رہے کہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت دو روز قبل اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ بدھ کی رات عامر لیاقت کے دل میں تکلیف ہو رہی تھی انہیں اسپتال جانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا، ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

Comments are closed.