شاداب خان کے ناقابلِ یقین کیچ کی ویڈیو

54 / 100

ملتان(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاداب خان کے ناقابلِ یقین کیچ کی ویڈیو، شاداب نے سب کو حیران کردیا۔

مہمان ٹیم کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں شاداب خان نے 31ویں اوور میں محمد نواز کی گیند پر شَمارا بروکس کا کیچ پکڑا۔

بروکس پُراعتماد انداز میں 70 کے اسکور پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ انہوں نے محمد نواز کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1534525952826429440?t=qEDsv09g_A6Y5ztFTwczsQ&s=19

اس کوشش میں گیند باہری کنارہ لے کر سلِپ کے اوپر سے باؤنڈری کی جانب جارہی تھی لیکن شارٹ تھرڈ مین پر کھڑے شاداب نے اپنے بائیں جانب ہوا میں اچھل کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑا۔

شاداب خان کے اس ناقابلِ یقین کیچ پر کمنٹیٹر کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی حیران رہ گئے شاداب نے الٹے ہاتھ سے ہوا میں تیرتے ہوئے کیچ پکڑ لیا.

Comments are closed.