ایران میں ٹرین پٹری سے اتر گئی ،17افراد جاں بحق ، 50زخمی ہو گئے

59 / 100

تہران( ویب ڈیسک)ایران میں ٹرین پٹری سے اتر گئی ،17افراد جاں بحق ، 50زخمی ہو گئے ، 12کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، حادثہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنھیں مختلف اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔

یہ حادثہ ایران کے وسطی شہر مشہد اور یزد کے درمیان تباس کے قریب پیش آیا جہاں ٹرین پٹری سے اترگئی، ایرانی میڈیا نے ابتدائی اطلاعات میں تقریباً 10 افراد کی اموات کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ریسکیو سروس کے ترجمان مجتبیٰ خالدی نے سرکاری ٹیلی ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘ واقعے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متعدد زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچایاگیاہے جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال ذرائع سے خدشہ ظاہر کیا گیاہے کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

http://

ایران کی سرکاری ریلوے کے نائب سربراہ میر حسن موسوی نے سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں 348 مسافر سوار تھے,خبررساں اداروں کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 17ہو گئی ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین ‘ایک کھدائی کرنے والے ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد پٹڑی سے اتری، ٹریکٹر ٹرین سے قریب موجود تھا ٹکر کی وجہ سے ٹرین پٹری سے اتری۔

ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ صبح 5بج کر 30 منٹ پر حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کی 11 میں سے پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں،
ٹرین پٹری کے اترنے کا واقعہ گزشتہ ماہ ایک ٹاور بلاک گرنے کے بعد پیش آیا ہے جس میں تقریباً 43 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے 2016 میں شمالی ایران میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں تھیں جس کے نتیجے میں ٹرینوں میں ٓگ بھڑک اٹھی تھی، افسوس ناک واقعے میں 44 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

Comments are closed.