ویسٹ انڈیز ٹیم کی پاکستان آمد ، آج سے پریکٹس شروع کرے گی
ملتان(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ویسٹ انڈیز ٹیم کی پاکستان آمد ، آج سے پریکٹس شروع کرے گی، ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا 26 رکنی سکواڈ سیریز کےلئے آیا ہے۔
مہمان ٹیم کے نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا، مہمان ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان روانہ کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی ملتا ن پہنچ چکی ہے اور تیاریوں میں مصروف ہے ، میزبان ٹیم کے کوچنگ سٹاف کو امید ہے کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لیں گے۔
ویسٹ انڈین کھلاڑی ملتان پہنچنے کے بعد کھلاڑی آج سے ملتان اسٹیڈیم میں ٹریننگ شروع کریں گے، سخت گرمیوں کی وجہ سے پریکٹس سیشن شام کے رکھے گئے ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے، آئی سی سی لیگ میں شامل ان میچز کو ورلڈکپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے۔
ورلڈ کپ 2023 کے لیے سرفہرست 7 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم میزبان کی حیثیت سے پہلے ہی جگہ بناچکی ہے۔
واضح رہے کہ مہمان ٹیم ملتان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.