ابرار الحق کو بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے ‘نچ پنجابن ‘پر مطمئن کردیا

65 / 100

فوٹو: فائل

مبمبئی( ویب ڈیسک) ابرار الحق کو بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے ‘نچ پنجابن ‘پر مطمئن کردیا ہے جس پر پاکستانی گلوکار و سیاستدان ابرار الحق کی طرف سے مزید کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ابرار الحق نے اپنا گانا بھارتی فلم میں شامل ہونے پر اس کی نشاندہی کی تھی،جواب میں بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے بالآخر گلوکار ابرار الحق کو اپنی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ میں گانے ‘نچ پنجابن’ کا کریڈٹ دے دیا۔

دھرما پروڈکشن کی طرف سے گزشتہ اتوار 22 مئی کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا سپر ہٹ گانا نچ پنجابن چوری کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر پر بیان میں ابرارالحق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں’۔

http://

گلوکار ابرار الحق نے یہ بھی کہا کہ ‘ کرن جوہر جیسے پروڈیوسرز کو گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جا رہا ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ابرارالحق کی جانب سے اعتراض سامنے آنے پربھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھی خاصہ دھیان دیا، صارفین کی جانب سے دھرما پروڈکشن ہاؤس اور کرن جوہر پر سخت تنقید کی گئی۔

کرن جوہر نے اس کا ازلہ یوں کیا کہ گزشتہ روز پوسٹر اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیا جس میں گانے کی موسیقی اور بول کے لیے ابرار الحق کا نام درج تھا۔

http://

View this post on Instagram

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو میں ورن دھون، کیارا اڈوانی، انیل کپور اور نیتو سنگھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments are closed.