عمران خان نے اسلام آباد مارچ اعلان کی نئی تاریخ دیدی
ملتان(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان نے اسلام آباد مارچ اعلان کی نئی تاریخ دیدی، کہا جب تک حکومت ختم نہیں ہوگی تب تک اسلام آباد رہیں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خاننے ملتان کے جلسہ سے خطاب میں اسلام آباد مارچ کا اعلان 25 کو پشاور میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد کروں گا۔
عمران خان نےملتان جلسے سے خطاب میں ایک بار پھرمطالبہ کیا کہ حکومت فوری مستعفی ہو اور انتخابات کا اعلان کیا جائے، دیر ہونے سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔
“On Sunday with my team I’ll decide the date of our March. I’m telling you it’ll be between 25th and 29th May, be ready!”-@ImranKhanPTI #امپورٹڈ__حکومت___نامنظور pic.twitter.com/SKv7ObppT0
— PTI (@PTIofficial) May 20, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی نے خود پر تنقید کرنے والیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئ کہا کہ میرا زیادہ نام نہ لیا کریں آپ کے شوہر ناراض ہو جائیں گے۔
انھوں نے ایک بار پھر شہبازشریف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بڑے تجربہ کار بنے پھرتے تھے عوام نے دیکھ لیا ان کا تجربہ ایک مہینے سے پھنسے ہوئے ہیں۔
ہم نے ان چوروں اور امریکہ کے غلاموں کو اس ملک کا سربراہ کسی صورت نہیں رہنے دینا۔ چیئرمین عمران خان #امپورٹڈ__حکومت___نامنظور #MultanJalsa pic.twitter.com/fT9WPWO2fo
— PTI (@PTIofficial) May 20, 2022
عمران خان نے کہا دنیا میں کوئی انقلاب کامیاب نہیں ہوتا جب نوجوان اور خواتین شرکت نہیں کرتے، خوف بڑے انسان کو چھوٹا بنا دیتا ہے، جب تک آپ خوف کے بت کو نہیں توڑیں گے، قوم کو عظیم نہیں بناسکتے۔
سابق وزیراعظم نے کہا ویسے میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ ان کو اتنا زیادہ مجھ پر غصہ ہے کیوں؟ میں نے ان کا کیا بگاڑا ہے؟ ان کے کیسز تو پرانے بنے ہوئے ہیں، مقصود چپڑاسی کے علاوہ سارے کیسز پرانے ہیں۔
جس کو مقصود چپڑاسی کی کرپشن پر سزا ہونا تھی تب سازش کرنے والوں نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنا دیا، پوری قوم آزادی کی خاطر اسلام آباد پہنچے گی۔ ان شاء اللہ چیئرمین عمران خان #امپورٹڈ__حکومت___نامنظور #MultanJalsa pic.twitter.com/ypGORsTyW5
— PTI (@PTIofficial) May 20, 2022
ان کا کہنا تھاکہ آج نئی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے اور لوٹوں کو ڈی سیٹ کردیا گیا ہے لہٰذا میں نے اتوار کو پشاور میں کور کمیٹی کو بلایا ہے اور فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 25 اور 29 مئی کے درمیان اسلام آباد مارچ ہوگا، حتمی تاریخ پرسوں مل جائے گی اور چاہتا ہوں سب تیاری کریں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ عوام کا سمندر آئے گا تو ہم نے ایک چیز مانگنی ہے کہ اسمبلی تحلیل اور الیکشن کا اعلان کب کرنا ہے،ہم چاہتے ہیں آئندہ عوام ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔
Comments are closed.