سفید فارم نسل پرست نوجوان کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ، 10سیاہ فارم افراد ہلاک
فوٹو: فاکس فائیو
نیو یارک( ویب ڈیسک)سفید فارم نسل پرست نوجوان کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ، 10سیاہ فارم افراد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کا یہ واقعہ
امریکی ریاست نیویارک کی ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا، حملے میں 3افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک کے شہر بفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں ایک فوجی وردی میں ملبوس ملزم سفید فام نوجوان نے خریداری میں مصروف سیاہ فام افراد پر نامناسب جملے کسے اورپھر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والا نوجوان فوجی یونیفارم میں ملبوس تھا اور اس کی بندوق پر بھی نسل پرستانہ الفاظ لکھے ہوئے تھے، ملزم نے فائرنگ کا پورا واقعہ براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا تھا۔
نوجوان حملہ آور بروم کمیونیٹی کالج کا طالب علم بتایا جاتا ہے، گولیاں لگنے سے یہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے بعض کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی ، تاہم زخمی زیر علاج ہیں۔
پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر ملزم حملہ آور نے بندوق اپنی گردن پر رکھ کر خود کو گولی مارنی دھمکی دی تاہم پولیس افسران نے نوجوان سے گفتگو کے دوران اسے گرفتاری دینے پر قائل کرلیا۔
نیویارک: 18سالہ پیٹن ایس گینڈرون کونکلن پولیس کی حراست میں
تفتیش کے دوران نوجوان کی شناخت 18 سالہ پیٹن ایس گینڈرون کونکلن نام سے ہوئی جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی طور پر پتہ نہیں چل سکا وہ کس بات پر طیش میںآ یا۔
فاکس فائیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا جاتاہے کہ نوجوان کونکلن کیمیونٹی سے تعلق رکھتا ہے جو بفلو سے دو سو میل جنوب میں واقعہ ایک بستی ہے، نوجوان کو اپنے اس جرم پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
بفلو کے میئر بیرن براون نے پریس کانفرنس میں واقعہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ہے اور دکھ اتنا ہے کہ بیان نہیں کرسکتے۔
ہلاک ہونے والوں میں 11سیاہ فام اور 2سفید فارم تھے،ایک اہلکار نے بتایا کہ ویڈیو میں بندوق بردار کو سامنے والی سیٹ پر رائفل کے ساتھ سٹور کے سامنے کی طرف کھینچتے ہوئے دکھایا گیا اور پھر گاڑی سے باہر نکلتے ہی پارکنگ میں موجود لوگوں کی طرف رائفل کا اشارہ کیا اور گولی چلا دی۔
بفیلو کے پولیس کمشنر جوزف گرامگلیا نے کہا کہ مشتبہ شخص نے پارکنگ میں فائرنگ شروع کردی تھی جہاں چار لوگوں کو گولی مار دی، جن میں سے تین اسٹور میں جانے سے پہلے ہی ہلاک ہو گئے۔
سپر مارکیٹ کے اندر، اسٹور کے سیکیورٹی گارڈ، ایک ریٹائرڈ بفیلو پولیس افسر نے مشتبہ شخص پر گولی چلائی لیکن مشتبہ شخص نے پہنی ہوئی باڈی آرمر کی وجہ سے وہ زخمی نہ ہو سکا۔
اس کے بعد مشتبہ شخص نے اسٹور میں داخل ہونے سے پہلے سیکیورٹی گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کردیا جہاں اس نے دیگر 8 افراد کو گولی مار ی،
سٹور کے اندر گارڈ سمیت 6 افراد کی موت گئی.
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر جوابی کارروائی کی اور شوٹر کو اسٹور کے سامنے پایا، اور اس سے بندوق نیچے کرنے اور ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کیاگیا۔
Comments are closed.