ششپرگلیشئر پگھلنے لگا، حسین آباد نالے میں طغیانی، حسن آباد پل ٹوٹ گیا
فوٹو :اسکرین گریب
گلگت(ویب ڈیسک) گرمی کی شدت کے باعث ششپرگلیشئر پگھلنے لگا، حسین آباد نالے میں طغیانی،حسن آباد پل ٹوٹ گیا، شگرمیں بھی خطرات بڑھنے لگے۔ سورج کی تمازت کے باعث شگر میں بھی کئی گلیشائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ،ارندو اور داسو میں حفاتظی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ششپر گلیشیر پگھلنے سےپانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ کے باعث شاہرہ قراقرم پرحسن آباد آر سی سی پل بھی زد میں آ گیا ،اطرف میں کٹاو کا عمل جاری ہے۔حادثات خطرات کے باعت ٹریفک متبادل سڑک ساس ویلی تا مرتضی آباد کی طرف موڑ دی گئی۔
شاہراہ قراقرم پر بنائی جانے والی حفاظتی دیوار بھی پانی کی زد میں ہے،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انتباہ جاری کیا گیاہے۔احتیاطی حفاظتی اقدامات کے باعث دونوں اطراف پر چلنے والی ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی۔
Hassanabad Bridge on KKH collapse. pic.twitter.com/KCGFnOBGtk
— Yousaf Akhtar (@yousafakhtar72) May 7, 2022
ششپرگلیشئر کے پانی سے بہاو نے خطرناک صورتحال پیدا کردی حسن آباد پل تک پانی پہنچ گیا۔۔ایک جماعت خانہ اور دو گھروں کو بھی خطرہ ہے۔گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ،ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔
دوسری طرف،دریائے سندھ اور معاون دریاؤں کے قریبی آبادیوں میں خوف و ہراس،دریائی کٹاؤ بھی پھیلنے لگا۔ بلتستان کے تمام گلیشائی مقامات پربھی پانی رس رہے ہیں ،کئی مقامات پر گلئیشرز پھٹنے کا شدید خطرہ لاحق ہے،گلیشئرز پھٹنے کے خطرات موجود ہیں۔
Massive Glacial Lake Outburst Flood in Hunza from Shishpar glacier. No loss of life but the main bridge on KKH at Hassanabad also collapsed due to GLOF today! Climate change impacts from heatwaves to GLOFs now a reality in Pakistan and will get worse in weeks/months to come! pic.twitter.com/1ZxLJklxSN
— Rina S Khan Satti (@rinasaeed) May 7, 2022
متعلق حکام کی طرف سےحکام کو حفاظتی انتظامات کی ہدایت جاری ، گلگت سے سنٹرل ہنزہ ، گوجال جانے والی تمام ٹریفک متبادل راستے مرتضی آباد سے بذرییہ سمائر گلش پل سے نگر مرتضیٰ آبادی موڑی گئی۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے حسن آباد ہنزہ کا متاثرہ پل اور ٹریفک کی بحالی کے سلسلے میں چیئرمین این ایچ اے اور ایف ڈبلیو اتھارٹی سے رابطہ کرلیا۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد کو چیئرمین این ایچ اے نے مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ ہنگامی طور پر پل کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے حسن آباد پل کی فوری بحالی کیلئے سیکریٹری داخلہ گلگر بلتستان اقبال حسین خان،کمشنر گلگت اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹریفک کی بحالی کے لئے جلد سے جلد اقدامات کیے جائیں اور مسافروں کو کو پہنچنے والی تکلیف کا جلد ازالہ کیا جائے
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے سیاح اور دیگر مسافر حضرات کو سفر سے گریز کرنےکی ہدایت کی گئی ہےاور کہا ہے کہ ہنزہ،اپر ہنزہ اور دیگر مقامات سے گلگت آنے والے سیاح اور مسافر سفر نہ کریں۔
سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے کہا ہےگلگت اور دیگر اضلاع سے ہنزہ جانے والے مسافر اور سیاح سفر نہ کریں،سیکریٹری داخلہ نےمتعلقہ اداروں کو متاثرہ پل کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کردی.
حسن اباد شیشپر گلیشیر سے پانی کا اخراج شروع ہو گیاہے ڈسٹرکٹ انتظامیہ/ڈزاسٹر مینجمنٹ کے بہتر حکمت عملی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ،حسن آباد ایمرجنسی پل انسٹال کرنے کے لیے ٹیمیں روانہ ہو گئیں۔
ہنزہ کی ضلعی انتظامیہ نے گلگت کی طرف سفر کرنے والے مسافر متبادل راستہ گنش سے ھوتے ھوئے نگر سے جا سکتے ہیں،حسن اباد پل ٹوٹ چکا ہے اس لیے کے کے ایچ کو مکمل بند کر دیا گیا ہے.
Comments are closed.