اوکاڑ ہ اور چیچہ وطنی میں 2بہنیں اپنے سگے بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہوگئیں

اوکاڑہ( ویب ڈیسک) اوکاڑ ہ اور چیچہ وطنی میں 2بہنیں اپنے سگے بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہوگئیں، رپورٹس کے مطابق اوکاڑ ہ میں قتل ہونے والی لڑکی کو بھائی نے ماڈلنگ کرنے پر قتل کی گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ میں قتل ہونے والی 22 سالہ سدرہ فیصل آباد میں ماڈلنگ کرتی تھی جس پر اس گھر والے اور بھائی خوش نہ تھے طیش میں آکر بھائی نے بہن کو قتل کیا۔

مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور میڈیکل رپورٹس کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی ، تاہم ابتدائی طور پر تفصیلات معلوم نہیں ہوئیں۔

دوسری لڑکی چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں غیرت کے نام پر قتل ہوئی اور اس کو بھی اس کے ایک بھائی نے ہی بہن کو قتل کیاہے۔

چیمہ وطنی میں قتل ہونے والے لڑکی کا مقدمہ بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال بھجوا دی گئی ہے۔

Comments are closed.