ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا، ونڈے نیوزی لینڈ ، ٹی ٹوئنٹی میں بھارت پہلے نمبر پر

دبئی( ویب ڈیسک)آئی سی سی نے تینوں طرز کی کرکٹ کی عالمی سالانہ ریکنگ جاری کردی، پاکستان نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا بدستور نمبر ون ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کی ہے،پاکستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں ایک ایک درجہ بہتری ہوئی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی سالانہ رینکنگ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا ہے، آسٹریلیا کے رینکنگ پوائنٹس 119 سے بڑھ کر 128 ہو گئے ہیں، بھارت کرکٹ ٹیم کا 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر جبکہ ساؤتھ افریقا کی ٹیم کا چوتھا نمبر ہے،پاکستان نے انگلینڈ سے 5 ویں پوزیشن چھین لی ہے جس کے بعد انگلینڈ کا چھٹا نمبر ہو گیا ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا نمبر ہے جسے انگلینڈ کے چیلنج کا سامنا ہے دونوں ٹیموں میں ایک رینکنگ پوائنٹ کا فرق ہے، نیوزی لینڈ کے 125 پوائنٹس ہیں، آسٹریلیا کا تیسرا اور بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ بہتری آئی ہے، پاکستان ٹیم کا پانچواں نمبر ہو گیا ہے جبکہ ساؤتھ افریقا کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے ۔

بھارت کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن مزید مضبوط ہو ئی ہے اور وہ 270 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے، انگلینڈ کا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے، پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر پر برقرار ہیجبکہ ساؤتھ افریقا کا چوتھا اور آسٹریلیا کا 5 واں نمبر ہے۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے، اس طرح ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا، ونڈے میں نیوزی لینڈ ، ٹی ٹوئنٹی میں بھارت پہلے نمبر پرہے۔

Comments are closed.