پاکستانی سفیر علی اعجازکی شاہ سلمان سے ملاقات،تقرری کی اسناد پیش کیں

ریاض (زمینی حقائق )پاکستان کے سعودی عرب  میں سفیر راجہ علی اعجاز نے ریاض میں خادمین حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان کو اپنی تقرری کی اسناد پیش کیں.

IMG 20190317 WA0060

ریاض کے یمامہ محل میں تقرری  اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا شاہ سلمان نے  سعودی عرب میں چارج  سنبھالنے پر انکا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر راجہ علی اعجاز نے شاہ سلمان کو پاکستانی لیڈرشپ کی جانب سے  نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شاہ سلمان نے امید ظاہر کی کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط تر بنانے  میں  کامیاب ہونگے اور پاکستانی سفیر کو  اپنی پوری حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

ملاقات کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے بھی پاکستانی لیڈرشپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments are closed.