امریکہ کی پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

State Department spokesperson Ned Price speaks during a press briefing at the US State Department in Washington, DC, on January 24, 2022. (Photo by Patrick Semansky / POOL / AFP)

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ کی پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے اور دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے.

اس حوالے سے سے سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے باعث پاکستان سفر کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے چار اپریل کو جاری ہونے والی اس ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کو لیول تھری میں رکھتے ہوئے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور اغوا کے واقعات کے باعث صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت سابق فاٹا کے اضلاع کے سفر سے بھی روکا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دہشت گردی اور ممکنہ مسلح تصادم کے پیش نظر لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھی جانے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کی سازش جاری ہے، دہشت گرد ٹرانسپورٹ کے مراکز، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، عسکری تنصیبات، ایئر پورٹس، یونیورسٹیوں، سیاحتی مقامات، سکولوں، ہسپتالوں، عبادت گاہوں اور سرکاری مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

بیان کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہیں جبکہ سب سے زیادہ واقعات بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سابق فاٹا کے اضلاع میں پیش آتے ہیں.

بیان کے مطابق سال 2014 سے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف باقاعدہ آپریشن کیا تھا۔

بڑے شہروں بالخصوص اسلام آباد میں سیکورٹی کے لیے زیادہ وسائل موجود ہیں اور دیگر علاقوں کے مقابلے میں ان علاقوں میں موجود سکیورٹی فورسز کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے شاید زیادہ تیار ہوں۔

Comments are closed.