عمر گل بولنگ اور یونس خان کو ببیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا

66 / 100

کابل( ویب ڈیسک)افغان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دورہ متحدہ عرب امارات کیلئے عمر گل بولنگ اور یونس خان کو ببیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سوشل میڈیا پر بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو افغان کرکٹ بورڈ نے مختصر طرز کے معاہدے کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

یونس خان 15 دن تک افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے جو ابوظبی میں لگایا گیا ہے، کیمپ میں 25 افغانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا کہ یونس خان اور عمر گل کو بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اور دونوں اپنی فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں۔

پاکستان کے کرکٹ کے دوبڑے ناموں کے حوالے سے نصیب خان نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کے ستاروں کو کرکٹ کے ان دو بڑے ناموں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

http://

اس سے قبل عمر گل کو گزشتہ روز ہی افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا بولنگ کوچ منتخب کیا تھا جب کہ آج یونس خان کو بھی بیٹنگ کوچ بنانے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر سابق انگلش کھلاڑی گراہم تھارپ سے معاہدہ کیا ہے، یونس خان قومی ٹیم کے بھی چھ ماہ تک بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

Comments are closed.