اسٹریلوی شہری کا گھرمیں آذان کی ریکارڈنگ لگاکر مسلمانوں سےاظہار یکجہتی
اسلام آباد (نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے ایک شہری نے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا ہے۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں سمیت 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
دنیا بھر سے حملے کے حوالے سے مذمتی بیانات اور اظہار یکجہتی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایسے میں ایک آسٹریلوی شہری نے بھی منفرد انداز میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
آسٹریلوی شہری لیچ ڈرومونڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں واضح طور پر آذان کے کلمات سنے جا سکتے ہیں۔
لیچ ڈرومونڈ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ہوں، اور اپنے گھر میں غروب آفتاب کے وقت آذان کی ریکاڑنگ چلا رہا ہوں۔
آسٹریلوی شہری نے مزید کہا کہ میں کوئی مذہبی شخص نہیں ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرے عمل کو برا نہیں جانا جائے گا، یہ میرا اظہار یکجہتی ہے۔
Comments are closed.