بنگلہ دیشی کرکٹرز ڈھاکہ پہنچ کربھی سہمےسہمےاورخاموش تھے
ڈھاکا(نیٹ نیوز) کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جانی نقصان سے بال بال بچ جانے والی بنگلا دیشی ٹیم اپنے وطن پہنچ گئی۔
یاد رہےکرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملوں میں 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ایک مسجد میں بنگلا دیشی ٹیم کے کھلاڑی بھی پہنچنے تھے تاہم وہ حملے میں کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہے۔
مسجد حملے کے بعد بنگلادیش کا دورہ نیوزی لینڈ ختم کر کے کھلاڑیوں کو واپس بلا لیا گیاتھا،کرکٹر واپس پہنچنے پر بھی خاموش اور سہمے سہمے سے تھے، ایرپورٹ سے اپنے گھروں میں چلے گے۔
دہشت گرد حملے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ بھی منسوخ کر دیا گیا تھااور بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو فوراً وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے میں محفوظ رہنے والے تمام کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
Comments are closed.