پہلا ونڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے ہرادیا

56 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پہلا ونڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے ہرادیا پاکستان کی بیٹنگ لائن نہ چل سکی، امام کی سنچری رائیگاں گئی.

لاہور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 314 رنز کے تعاقب میں 45.1 اوورز میں 225 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

امام الحق 103، بابر اعظم 57،سعود شکیل 3، محمد رضوان 10 اور افتخار احمد 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 18 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کو کیچ دے بیٹھے۔

خوشدل شاہ 19 اور حسن علی 2 رنز بناسکے، محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، آسٹریلین لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے چار کھلاڑی آؤٹ کئے، ٹریوس ہیڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں، نیتھن ایلس، مچل سوئمپسن اور شان ایبٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا ٹاس ہارنے کے بعد مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دیا تھا.

ٹریوس ہیڈ نے 72 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بین میکڈرموٹ 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ایرون فنچ 23 رنز بنا کر زاہد محمود کی وکٹ بنے، مارنوس لبوشین 25 رنز بنائے ، الیکس کیری کو 4 رنز پر زاہد محمود نے بولڈ کیا، مارکس اسٹونس 26 رنز بناسکے۔

شان ایبٹ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیمرون گرین 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، زاہد محمود اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، خوشدل شاہ اور افتخار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے.

سنچری کے بعد دو وکٹیں لینے والے ٹریوس ہیڈ کوآل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments are closed.