ویرات کوہلی کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو ، جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑیگا

62 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور( ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو ، جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑیگا، کرکٹر کے ساتھ ایک خاتون گلوکارہ بھی اس کا ساتھ دے رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کی یہ ویڈیو پرانی ہے تاہم متعلقہ میوزک کمپنی نے اسے ابھی سوشل میڈیا پر ڈالا ہے جسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور پسند کررہے ہیں۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی گانا جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا گاتے ہوئے گانے کو انجوائے بھی کررہے ہیں،رپورٹ کے مطابق بھارتی میوزک کمپنی نے یہ ریکارڈنگ 2016میں کی تھی۔

http://

یہ ویڈیو ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی ہے جو بھارتی ٹیم کے دورہ بنگلا دیش کے دوران نجی تقریب میں ریکارڈ کی گئی تھی،ویڈیو کے کیپشن میں گلوکاری کی پرفارمنس پر کرکٹر کو خوب سراہا گیا ۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد ویرات کوہلی کی گلوکاری کے ٹیلنٹ کی تعریف کررہی ہے، ویرات کوہلی کا گایا ہوا مقبول گیت فلم تاج محل میں گلوکار محمد رفیع اور لتا منگیشکرنے گایا تھا۔

Comments are closed.