دہشتگردکو پکڑنے کی کوشش میں جان دینے والے نعیم راشد ہیرو بن گئے
کرائسٹ چرچ(نیٹ نیوز)مسجد میں حملے کے دوران دہشتگرد کو پکڑنے کی کوشش میں شہید ہونے والے نعیم راشد کوبین الاقوامی میڈیا نے
ہیرو قرارد ے دیا۔
ایبٹ آباد کے رہائشی نعیم راشد نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگرد حملے کے دوران اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔
دوسروں کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر پاکستانی نعیم راشد کو ہیرو قرار دیا ہے۔
نعیم راشد دوران فائرنگ حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، جب کہ ان کا بیٹا طلحہ نعیم موقع پر ہی شہید ہو گیا۔
کی واقعہ کی خبر پر بین الاقوامی میڈیا بھی شہید نعیم راشد کو ہیرو قرار دے رہا ہے،نعیم راشد کے بھائی ڈاکٹر خورشید عالم نے اپنے بھائی اور بھتیجے کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ نعیم راشد نیوزی لینڈ میں ٹیچر تھے اور ان کے بیٹے طلحہ طالبعلم تھے۔
Comments are closed.