یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان ڈے کوئز مقابلہ

58 / 100

فوٹو :فائل 

اسلام آباد(پریس ریلیز)یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان ڈے کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی آزادی اور اس سے جڑی کوششوں اور کرداروں کی تاریخ اور معلومات شامل تھیں.

وزارت اطلاعات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ نے پاکستان ڈے کے اس کوئز مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو یوم پاکستان کی مناسبت سے انفارمیشن سروس اکیڈمی میں پاکستان ڈے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس کا مطلب آزادی ثمرات اور تصور کو اجاگر کرنا تھا۔

اس مقابلے میں وزارت اطلاعات کی ٹیم،ایکسٹرنل پبلسٹی، پی آئی ڈی کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ایکسٹرنل پبلسٹی کی ٹیم میں انفارمیشن آفیسر مس آسیہ گوندل ، محمد ارشد خان ، مس صبا کریم، مس رابعہ سلیم ،مس عائشہ شامل تھیں۔

مقابلے کی پہلی پوزیشن وزارت اطلاعات کی ٹیم نے جیتی اور پی آئی ڈی کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔پوزیشن ہولڈر ٹیموں کے ممبران میں نقدی اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

Comments are closed.