بشریٰ انصاری سڑک پر آ گئیں، نعما ن اعجاز نے جا کر اٹھایا

61 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی( ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و میزبان بشریٰ انصاری سڑک پر آ گئیں، نعما ن اعجاز نے جا کر اٹھایا، اداکارہ نے بتایا کہ وہ بے گھر ہو گئی ہیں ۔

یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب مال کے سامنے خریداری کے بعد بظاہر جوان دکھنے والی بشریٰ انصاری تھک گئیں تو بنچ نہ پا کر زمین پرہی سسنانے کیلئے بیٹھ گئیں۔

اس دوران ہی نعمان اعجاز بھی کہیں سے پہنچ گئے اور انھیں دیکھتے ہی بے ساختہ بولے ۔ بشریٰ انصاری سڑک پر آ گئیں ،یہ ویڈ یو سوشل میڈ یا پر وائر ل ہو رہی ہے ۔

http://

View this post on Instagram

A post shared by @lollywoodsparkofficial_

ویڈیو میں بشریٰ انصاری خود کو بے گھر کہتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ بشریٰ انصاری سڑک پر آگئیں۔ بشریٰ انصاری زمین پر اپنے بیگ کے ساتھ بیٹھی ہیں۔

جب خود کو بے گھر کہتی ہیں ، ایسے میں ویڈیو بناتے نعمان اعجاز کی آواز آتی ہے کہ پاکستان کا آئیکون سڑک پر آگیا۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے لکھا کہ بشریٰ آپا کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے۔

بشریٰ انصاری یہ بھی کہتی ہیں کہ ان ملکوں میں بڑے بڑے مالز بنادیتے ہیں لیکن بینچز نہیں بناتے کہ بزرگ انسان بیٹھ ہی جائے۔

Comments are closed.