نسیم شاہ کی اچانک قسمت جاگ اٹھی ، ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بن گئے

55 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) دیر سے تعلق رکھنے والے کمر عمر مگر تیز رفتار باولر نسیم شاہ کی اچانک قسمت جاگ اٹھی ، ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بن گئے۔

قومی ٹیم میں شامل مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر حارث رؤف کو کورونا وائرس کے باعث قرنطینیہ میں جانا پڑ گیا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہو نے کے بعد انھیں 5 روز کیلئے قرنطینہ کردیا گیا ہے، آئسولیشن کے بعد ان کا دوبارہ ان کا کورونا ٹیسٹ لیاجائے گا۔

اچانک حارث روف کے کورونا کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیاہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی بھی ری ٹیسٹنگ کی گئی تاہم تمام ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ 4مارچ کو راولپنڈی کرکٹ گراونڈ پر شروع ہوگا جس کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور مہمان ٹیم نے بھی مشقیں شروع کردی ہیں۔

Comments are closed.