ڈاکٹر مستان علی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او تعینات

55 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ڈاکٹر مستان علی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او تعینات کر دیئے گئے ہیں

ڈاکٹر مستان علی کو لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ اسلام آباد کا سی ای او تعینات کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے سینئر ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر مستان علی کو چیف ایگزیکٹیو آفیسرلائیو اسٹاک بورڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مستان علی اگلے دو ماہ تک یا اس سے زیادہ عرصہ ریگولر سی ای او کی خالی آسامی پر تعیناتی تک، لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیٹیو آفیسرکی زمہ داری سنبھالیں گے۔

اس سے قبل اینمل ہزبینڈری کمشنر ڈاکٹر محمد اکرم کو سی ای او لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا تھا جس کی مدت ختم ہونے پر وزارت کی جانب سے ڈاکٹر مستان علی کا بطور سی ای او لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ آڈر جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ اسلام آباد وزیر اعظم پاکستان کے تین ترقیاتی منصوبہ جات، گھریلو مرغبانی، کٹڑا بچھڑا بچاو اور کٹٹرا بچھڑا فربہ چل رہے ہیں.

ان منصوبےکے علاوہ کئی دوسرے منصوبوں پر کام جاری ہے جو مستقبل قریب میں شروع کیے جا رہے ہیں اور جن کی پیش بندی کر لی گئی ہے.

Comments are closed.