ہولی ہیلپ ویلفیئر سکول سسٹم کے سالانہ نتائج کی تقریب تقسیم انعامات

56 / 100

راولپنڈی(ویب ڈیسک)ہولی ہیلپ ویلفیئر سکول سسٹم کے سالانہ نتائج کی تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد کیاگیا،خصوصی تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈر ز طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

ہولی ہیلپ ویلفیئر سکول سسٹم گرجا روڈ قریشی آباد کے زیر اہتمام پروقار تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے بچوں نے تقریب میں ٹیبلو ،شاندار پروفامنس پیش کرکے خوب داد وصول کی۔

ہولی ہیلپ ویلفیئر سکول سسٹم گرجا کے زیر اہتمام سالانہ نتائج کی مناسبت سے منقعدہ تقریب میں ہولی ہیلپ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین عبداللہ صابر ، ہولی ہیلپ ویلفیئر سکول سسٹم کے صدر راجہ اصغر خان والدین معززین علاقہ نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک فیصل قیوم ،سیاسی و سماجی رہنما،سردار وحید اور ملک شوکت تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک فیصل قیوم ،سردار وحید کا کہنا تھا کہ انتہائی خوشی ہوئی سوسائٹی میں احساس ذمہ داری موجود ہے۔

انھوں نے کہا یتیم ،بے سہارا اور ضرورت مند بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے موجود ہیں بچے ہمارا مستقبل یے بچوں کی پروفامنس کسی بھی اے گریڈ سکول سے کم نہیں ۔

مقررین نے کہاسکول کے یہ تین سو بچے نہیں بلکہ تین سو خاندان ہیں جنہوں نے ملک پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تقریب میں بچوں نے ٹیبلو و ملی نغمے پیش کیے اور شاندارپروفامنس پیش کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی ۔

Comments are closed.