آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

54 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، آسٹریلین بیٹر اسٹیو اسمتھ نے سب سے پہلے ٹوئٹر پر فوٹو شئیر کرکے لکھا ہے ہم پہنچ گئے.

آسٹریلین ٹیم تقریباً 14 گھنٹے کے سفر کے بعد میلبرن سے اسلام آباد پہنچی ہے، طویل سفر کے باوجود آسٹریلین کھلاڑی پرجوش تھے، ائرپورٹ سے سیدھے ہوٹل روانہ ہوگئے.

مہمان ٹیم ہوٹل میں دو روز تک بائیو سیکیور ببل میں رہے گی، بائیو سیکیور ببل کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 27 فروری سے 6 اپریل تک پاکستان کا دورہ ہے، تاریخی دورہ کا آغاز تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

آسٹریلیا کی ٹیم دورے کے دوران پاکستان کے ساتھ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز آج 10 بجے آن لائن پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، آسٹریلین ٹیم 1998ء کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہورہا ہے اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔

https://twitter.com/stevesmith49/status/1497729700025683969?t=70MfoIgcr6YupCLOhdVN_g&s=19

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کے بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائیں گے۔ مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر کی گئی ہے

Comments are closed.