ماہ نوراصغر اور راجہ آریان اصغر کی 98 نمبر لیکر پہلی و دوسری پوزیشن

58 / 100

راولپنڈی(ویب ڈیسک) جناح ایجوکیٹر سکول راولپنڈی کے سالانہ امتحانات میں ماہ نوراصغر اور راجہ آریان اصغر کی 98 نمبر لیکر پہلی و دوسری پوزیشن رہی.

جن کی شب وروز محنت سے انہیں نمایاں کامیابی ملی، جناح ایجوکیٹر سکول کے سالانہ امتحان میں ماہ نوراصغر نے کلاس تھری میں 98فیصد نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

راجہ آریان اصغر نے کلاس ون میں98فیصد نمبرلیکر دوسری پوزیشن لی جبکہ ثناء اصغر نے کلاس 6th میں89فیصدنمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

بچوں کے والدین نے اس کامیابی پر اللہ کی ذات کا شکر گزار اداکرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے اساتذہ کی محنت اور لگن کے باعث ہمارے بچوں نے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

راجہ اصغر کا کہنا ہے کہ ٹیچرز کی محنت کے باعث ہمارے بچوں امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے ہمارے سر فخر سے بلند کئے ہیں۔

Comments are closed.