یوکرین میں 137 ہلاکتیں، امریکہ و برطانیہ میں روسی اثاثے منجمد

55 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) یوکرین میں 137 ہلاکتیں، امریکہ و برطانیہ میں روسی اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں، روسی فوج نے چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کمپلیکس پر قبضہ کر لیا ہے.

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی فوجی حملے کے پہلے روز ان کے ملک میں 137 اموات ہوئی ہیں جن میں فوجی اور سویلین دونوں شامل ہیں.

رپورٹ میں کہا گیا ہے روس اور برطانیہ نے روسی بینکوں کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت پابندیوں سے روس کو طویل مدتی نقصان پہنچے گا.

انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس طرح امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ہونے والے نقصان کو کم سے کم کیا جائے گاجبکہ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی روس پر پابندی کا اعلان کیا ہے.

خبررساں ایجنسیز کی رپورٹس کے مطابق روسی افواج نے یوکرین پر شمال، مشرق اور جنوب کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہےچرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کمپلیکس پر قبضہ کر لیا جہاں روسی ٹینکوں کی ویڈیو بھی دکھائی جاری ہے.

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیئو اور دیگر شہروں سے قریب ایک لاکھ لوگ نقل مکانی کی کوشش کر رہے ہیں روسی فوج نے چرنوبل کمپلیکس پر قبضہ کر لیا ہے جو دنیا میں سب سے بڑے جوہری حادثے کا مقام ہےامریکہ اور برطانیہ نے روسی بینکوں کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں

یوکرین کے صدر نے ایک حکم نامہ کے زریعے
کہا ہے کہ 90 دنوں کے لیے فوج میں نئے لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا اور ریٹائرڈ یا ریزو فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا تاکہ ملک کا دفاع ممکن بنایا جائے۔

ادھر چرنوبل کمپلیکس پر روسی افواج کے قبضہ کے حوالے سے بی سی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو کی تصدیق کی ہے جس میں روسی ٹینک چرنوبل نیوکلیر پاور پلانٹ کے باہر کھڑے دکھائی دے رہے ہیں.

روس کے حملہ کے بعد یوکرین میں سٹیٹ بارڈر گارڈ سروس نے 18 سے 60 سال عمر کے مردوں پر ملک سے باہر جانے پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ امریکہ روس کی جانب سے اپنی فوج کی مالی امداد اور پیداوار کو روکنے کی کوشش کرے گا۔

https://twitter.com/PatelDisha20/status/1496888092300435456?t=InZdVy7KSl3EjtE2UHbtSQ&s=19

بائیڈن کا کہنا ہے کہ 21ویں صدی کی جدید معیشت میں روس کی مقابلے کی صلاحیت کو ختم کیا جائے گا۔ ہم نے روسی بینکوں پر پابندی لگا دی ہے جن میں دس کھرب ڈالر کے اثاثوں کو منجمد کیا گیا ہے۔

جو بائیڈن نے کہا ہم نے روس کے سب سے بڑے بینکوں پر پابندی لگائی ہے جن میں ملکی بینکوں کے ایک تہائی اثاثے موجود ہیں، یہ بھی کہا کہ جی سیون ممالک کے رہنما اجتماعی طور پر روس کے ساتھ ڈالر، یورو، پاؤنڈ اور ین جیسی کرنسیوں میں کاروبار بند کر دیں گے.

دوسری طرف روسی صدر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں روسی کارروائیوں میں مداخلت کرنے والوں کو ایسا جواب دیں گے جو انھیں پہلے نہیں ملا ہو گا، جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں.

Comments are closed.