ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو6وکٹوں سے ہرا دیا

62 / 100

فوٹو: فائل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو6وکٹوں سے ہرا دیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پلے آف مرحلے میں داخل نہ ہو سکیں ، یونائٹیڈ نے شکست کے باوجودکوالیفائی کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیون کے 29ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 105رنز بنائے۔

یونائٹیڈ کے محمد موسیٰ26رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جن کی اننگز میں2چھکے بھی شامل تھے،ڈیوسن 22اور ناصر نواز14رنز بنا کر نمایاں رہے باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوا۔

ملتان سلطانز کی طرف سے آصف آفریدی اور عمران طاہر نے 2,2وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہنواز دھانی،ڈیو ڈ ویلے اور ٹم ڈیوڈکے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

http://

جواب میں ملتان سلطانز نے 106 رنزکا ہدف 17.2 اوورز میں حاصل کیا، ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جب کہ ڈیوڈ ویلے نے28رنز دے کر عمدہ ساتھ دیا۔

ٹم ڈیوڈ صرف17رنز بنا سکے، اس کے علاوہ شان مسعوداور عامر عظمت 4.4 اور خوشدل 2رنز بنا کرآوٹ ہوگئے، یونائٹیڈ کے ڈیوسن نے3اور زاہد نے ایک وکٹ حاصل کی، مین آف دی میچ محمد رضوان قرار پائے۔

کل پلے آف سے قبل آخری میچ پشارو زلمی اور لاہور قلندر کے درمیان شام ساڑھے7بجے کھیلا جائے گا جب کہ اس کے بعد پلے آف کا مرحلہ شروع ہونا ہے۔

Comments are closed.