بابراعظم، عماد وسیم،شرجیل بے بسی کی تصاویر، کنگز کو9ویں شکست

57 / 100

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اہم میچ میں کراچی کنگز کو 23رنز سے شکست دیدی،بابراعظم، عماد وسیم،شرجیل بے بسی کی تصاویر، کنگز کو9ویں شکست ہوئی ، واحد میچ لاہور قلندر سے جیتے ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنا سکی، جوئے کلارک نے52، بابراعظم نے34بالز پر35رنز کی بے سود اننگز کھیلی۔

شرجیل7بالز کے مہمان ثابت ہوئے اور16رنز پر چلتے بنے، عماد وسیم نے 10بالز پر11رنز بنائے اور جب تک وکٹ پر موجود رہے بے بسی کی تصویر بنے رہے کوشش کے باوجود ایک فل ٹاس پر چھکے کے علاوہ بڑا شاٹ نہ کھیل سکے۔

کنگز کاباقی کوئی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکا، گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد نے4،نسیم شاہ نے 2، عاشر قریشی اورمحمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، 82رنز کی اننگز کھیلنے پر جیسن رائے کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل سیون کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے کوئی ایک ٹیم لیگ کے اگلے مرحلے میں جائے گی ، دونوں ٹیموں کے پاس جگہ پکی کرنے کا آج آخری موقع ہے، جبکہ کراچی کنگز ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہو گئی ہے۔

جیسے رائے نے82، جیمز وینس 29،محمد افتخار21 اور سمیڈ نے10رنز بنائے،کراچی کنگز کی طرف سے عماد وسیم، حمزہ، عثمان شنواری اور گریگری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.