کراچی کنگز آٹھواں میچ بھی ہار گئی، ملتان سلطانز7وکٹوں سے کامیاب

62 / 100

فوٹو: پی سی بی

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کراچی کنگز آٹھواں میچ بھی ہار گئی، ملتان سلطانز7وکٹوں سے کامیاب رہی،سلطانز نے آخری اوور میں175رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اورمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 174 رنز بنائے، بابراعظم جلدی آوٹ ہو گئے۔

کراچی کنگز کی طرف سے شرجیل خان 36، جوئے کلارک 40 اور عماد وسیم ناقابل شکست 32 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ روحیل نذیر اور محمد نبی نے 21،21 رنز کی باری کھیلی۔

محمد رضوان کی زیر قیادت ملتان سلطانز کی طرف سے شاہنواز دھانی نے 2، عمران طاہر، خوشدل شاہ، رومان رئیس، موزارابانی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

http://

جواب میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کا 175 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندوں قبل ہی پورا کرلیا،ملتان سلطانز کی طرف سے شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے ایک بار پھر سنچری کی شراکت قائم کی۔

ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 100 کے اسکور پر گری، شان مسعود 41 گیندوں پر 45 رنز بناکر امیر حمزہ کا شکار بنے، دوسرے آوٹ ہونے والے بیٹر کپتان محمد رضوان تھے، جو 56 گیندوں پر 76 رنز بناکر جورڈن کی بال پر آوٹ ہوئے۔

ملتان کی تیسری وکٹ 141 رنز پر گری، ٹم ڈیوڈ 13 رنز بناکر امیر حمزہ کا دوسری وکٹ بنے، آخری دو اوورز میں29رنز درکار تھے، رئیلی روسو نے 14، خوشدل شاہ نے 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ہدف حاصل کرلیا۔

Comments are closed.