سعودی عرب ، فضائی مظاہروں پر مشتمل نمائش، کئی ممالک کے طیارے شامل
ریاض (ابرارتنولی )سعودی ایوی ایشن نے طیاروں کے فضائی مظاہروں پرمشتمل اپنی نوعیت کی پہلی نمائش کا انعقاد کیا ،نمائش میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 15سو کمپنیوں کے نمائندے نمائش کا حصہ ہیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں ال تھمامہ ائیر پورٹ پر منعقد ہونے والی یہ تین روزہ نمائش کل بھی جاری رہے گی، امارات اور سعودی ائیر بس اے380 سمیت مختلف ممالک کے طیارے شامل ہیں۔
ال ترتھ فاوٴنڈیشن کے بانی شہزادہ سلطان بن سلمان اور سعودی اسپیس کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین نے نمائش کا باقاعدہ افتتاح
کیا .
فضائی مظاہروں کے دوران ایوی ایٹر اور اسٹنٹ طیاروں نے اپنی کارکردگی کے جوہر دکھاتے ہوئے فضا کو مختلف رنگوں سے سجا دیا۔
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز اور کمرشل اتاشی عامر حسین نے خصوصی طور پر اس نمائش میں شرکت کی.
نمائش میں گلوبل انڈسٹریل اور ڈیفینس سولوشن پاکستان کی جانب سے بھی اسٹال لگایا گیا ہے.نمائش کا مقصد تجارتی، کاروباری اور ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچوں کا فروغ دینا ہے۔
اسی جگہ سو سے زائد سنگل اور جڑواں انجن کے ماڈلز ،ٹربو پروپس اور ایگزیکٹو طیاروں کی نمائش بھی کی جائے گی.
ِ پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس نمائش سے پاک سعودی مشترکہ فضائی تعلقات کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی.
Comments are closed.