لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو8وکٹوں سے شکست دے دی

62 / 100

فوٹو: پی ایس ایل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو8وکٹوں سے شکست دے دی،بیٹنگ لائن قلندر کے سامنے بڑا ٹوٹل کرنے میں ناکام ہو ئی ، پھر دیئے گئے ہدف کا دفاع نہ کرسکے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تمام تر کوششوں کے باوجود قلندر کیلئے صرف 141 رنز کا ہدف دے سکی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم لاہور قلندرز کے تباہ کن بولنگ اٹیک کا سامنا نہیں کر پائی اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے،افتخار52رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

گلیڈی ایٹرز کی طرف سے احسان علی نے8، سرفراز احمد 12،عمر اکمل 25، حسن خان 17رنز بنائے ، جب کہ سہیل تنویر7اور نور احمد13رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے،لاہور کے شاہین شاہ اور ویزے نے2,2اور حارث روف اورراشد خان نے ایک ایک کھلاڑی آوٹ کیا۔

جواب میں لاہور قلندر نے ہدف اٹھارویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،فخر زمان 53اور عبداللہ شفیق19رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ کامران غلام55اور حفیظ9رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

http://

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے نور احمد اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،شاہین کو ابتدا میں ہی 2وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس میچ کے بعد پی ایس ایل میں ملتان سلطانز سات میں 6 میچز جیتنے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور قلندرز نے 4، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3، 3 جبکہ پشاور زلمی نے 2 میچز جیتے ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم 6میچز کھیلنے کے باوجود ابھی تک اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے اور اسے تمام ہی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Comments are closed.