قطر مزاکرات،افغان طالبان اور امریکہ 2 نکات پر متفق

دوحہ(نیٹ نیوز)افغان طالبان اورامریکہ کے درمیان مزاکرات میں فریقین کا غیر ملکی افواج کے انخلاء اور انسداد دہشتگردی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہو گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں دو نکات پر اتفاق کے بعد فریقین اپنی قیادت سے مشاورت کر یں گے ۔

IMG 20190313 102311

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان اپنے اس موقف پر قائم رہے کہ امریکی فوج کے انخلا کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، تاہم تاریخ کا اعلان نہیں ہو سکا۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا رَواں ہفتے امریکا واپس جانے کا امکان ہے، زلمے خلیل زاد امریکی صدر اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
اس ملاقات زلمے خلیل زاد وہ مذاکرات کے حوالے سے تفصیلات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے۔

دو دن قبل افغان میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ فریقین میں کچھ معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے اور چند معاملات پر ابھی بھی رکاوٹ موجود ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذاکرات کار کوشش کر رہے ہیں کہ درپیش رکاوٹوں پر قابو پایا جائے، طالبان نمائندے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ان کا صرف اس بات پر اصرار ہے کہ تمام قابض افواج افغانستان سے نکل جائیں۔

Comments are closed.