فراش ٹاون سے 2نوجوان غائب،6دن گزر گئے کوئی سراغ نہ ملا

56 / 100

فوٹو: فائل جبران خان

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)فراش ٹاون سے 2نوجوان غائب،6دن گزر گئے کوئی سراغ نہ ملا،لاپتہ ہونے والے جبران خان کے بھائی عدنا ن خان نے تھانہ شہزاد ٹاون میں گمشدگی کی درخواست دے دی۔

تھانے میں دی گئی درخواست میں عدنان خان نے موقف اپنایا ہے کہ اس کا بھائی جبران خان اور اس کا شاگر دریحان ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں ، دونوں موٹر سائیکل ون ٹو فائیو سمیت لاپتہ ہیں۔

عدنان خان کی درخواست میں کہا گیاہے کہ10فروری کو ڈاکٹر تاج بتایا کہ اس کے بھتیجے کو بھی سی آئی اے اسلام آباد والے لے گئے تھے جسے میں چھڑا وا کر واپس لے آیا ہوں۔

عدنان خان کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا گیاہے کہ اس کا بھائی بھی سی آئی اے کے پاس ہی ہے، تاہم انھوں نے’ زمینی حقائق’ سے گفتگو میں
بتایا کہ وہ سی آئی اے کے آئی نائن آفس گئے تھے لیکن وہاں سے بتایا گیا کہ وہ جبران ان کے پاس نہیں ہے۔

عدنان خان نے بتایا کہ حال ہی میں ان کے والد فوت ہوئے ہیں اور والدہ بیمار ہیں ، بیٹے کی گمشدگی کی وجہ سے وہ بہت دلبرداشتہ ہیں خدشہ ہے انھیں بھی کچھ ہو نہ جائے۔

عدنان نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ میرے بھائی کی بازیابی کیلئے ہماری مدد کی جائے ، انھوں نے کہا کہ اگرمیرے بھائی کے کسی جرم میں ملوث ہونے کا شک ہے تب بھی ہمیں بتایا جائے۔

Comments are closed.