کراچی کنگز نے ہارنے کا تسلسل برقرار رکھا،پانچویں میچ میں یونائیٹڈ سے شکست

61 / 100

کراچی( سپورٹس ڈیسک)کراچی کنگز نے ہارنے کا تسلسل برقرار رکھا،پانچویں میچ میں یونائیٹڈ سے شکست کھا لی،اسلام آباد نے 42رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد کی اننگز کا آغاز اچھا رہا اور اوپنر ایلیکس ہیلز اور پال اسٹرلنگ کے درمیان 66 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی،اسلام آباد نے مقررہ20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، پال اسٹرلنگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے، محمد نبی47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

http://

اسلام آباد کی اننگز کا آغاز اچھا رہا اور اوپنر ایلیکس ہیلز اور پال اسٹرلنگ کے درمیان 66 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

یلز 21 گیندوں پر 30 رنز ، پال اسٹرلنگ ، 39 رنز اور شاداب خان 19 گیندوں پر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،منرو 33 اور آصف علی 10 رنز بناسکے جبکہ اعظم خان سولہ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کے کرس جارڈن نے 2 جبکہ عماد وسیم، عثمان شنواری ، عمید آصف اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا۔

صرف 6 رنز کے مجموعی اسکور پر بھاری برکم بیٹر شرجیل خان 6 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

تیسرا نقصان ای این کوکبین کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ صرف 2 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 25 رنز بناسکے، کیوس گراگری15 اور عماد وسیم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

http://


کراچی کنگز کی83 رنز پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد محمد نبی نے تھوڑی مزاحمت کی لیکن وہ بھی کراچی کنگز کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلوانے میں ناکام رہے،نبی 47 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد کی جانب سے کپتان شاداب خان نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں اور یوں شاداب خان پی ایس ایل میں 3 لگاتار میچز میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں، انھیں مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

Comments are closed.