ملتان سلطان کی ایونٹ میں پانچویں فتح، زلمی کو 57رنز سے ٹھکانے لگا دیا
کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پی ایس ایس سیون کے ایک میچ میں ملتان سلطان کی ایونٹ میں پانچویں فتح، زلمی کو 57رنز سے ٹھکانے لگا دیا
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کا 13واں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا، دونوں بلے بازوں نے 85 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، جس کے بعد شان مسعود 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
صہیب مقصود نے کپتان کا ساتھ دیا اور اسکور کو 127 تک پہنچایا تاہم اس موقع پر صہیب مقصود بھی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،پھر ٹم ڈیوڈ وکٹ پر آئے اور کپتان کے ساتھ مل کر زلمی کے باولروں کی خوب خبر لی ۔
جب اسکور 196 تک پہنچاتو محمد رضوان 53 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹم ڈیوڈ نے تیز بلے بازی کی اور 19 گیندوں پر 6 چھکوں 2 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔ محمد رضوان 82 اور ٹم ڈیوڈ 51 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ زلمی کے سلمان ارشاد، شعیب ملک اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پشاور زلمی اننگز پشاور زلمی کو 223 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کچھ اچھا نہ مل سکا کیونکہ کامران اکمل 24 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
ان کے بعد حیدر علی 55 اور شعیب ملک 84 کے اسکور پر عمران طاہر کا شکار بنے۔ زلمی کی لگاتار دو وکٹیں 93 رنز پر گریں جس کے بعد ٹیم کی میچ پر گرفت کمزور ہوئی۔
ابھی مجموعی اسکور 97 پر پہنچا ہی تھا کہ زلمی کی چھٹی وکٹ بھی گر گئی، پھر زلمی کی 7ویں وکٹ 119 اور آٹھویں 158 پر گریی، زلمی مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا سکی۔
میچ کے آخری لمحات میں بین کٹنگ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تاہم تب تک میچ زلمی کے ہاتھ سے نکل چکا تھا، سلطانز کے عمران طاہر اور شاہ نواز دھانی نے 3 ، 3 اور عباس آفریدی ، مضربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.