فوجی ٹوپیوں والی بھارتی ٹیم کوپسپا کیا،عثمان خواجہ پائلٹ نکلے
سڈنی ( سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم جس دن فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اتری پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے اسی میچ میں سنچری بنا کر بھارت کو دھول چٹائی۔
عثمان خواجہ یوں تو ایک عرصہ سے کرکٹ کے میدانوں میں اپنے جوہر دکھا رہے ہیں لیکن بھارت کے خلاف سپیشل ڈے پر ایک پاکستانی نژاد کی اننگز نے پاکستان میں ان کے مداحوں میں اضافہ کردیا۔
شائقین عثمان خواجہ کے بارے میں جاننا چاہتے تھے کہ وہ کرکٹ کے علاوہ اور کرتے کیاہیں، معلومات کی بھوک مٹانے کی کوشش میں پتہ چلا
عثمان خواجہ ایک کمرشل اور انسٹرومنٹل پائلٹ ہیں۔
بھارت اور اسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ رانچی کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں اسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پہلے مسلمان کرکٹر عثمان خوانہ نے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف 104 رنز کی شاندار انگرز کھیلی۔
غیر ملکی خبر راساں ادارے کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ نے پائلٹ کی تربیت اور ایوی ایشن کی ڈگری اسٹریلوی ریاست نیو ساوٴتھ ویلز سے حاصل کی تھی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے پائلٹ کا لائسنس ڈرائیونگ لائسنس سے بھی پہلے حاصل کرلیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ اسٹریلیا کی قومی کرکٹ میں شامل ہونے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا چکے ہیں جہاں سے انہیں قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع میسر ا?یا۔
رپورٹ کے مطابق عثمان خواجہ سمیت آٹھ دیگر غیر ملکی کھلاڑی بھی اسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
Comments are closed.