راولپنڈی کے 19 تھانوں کے ایس ایچ اوزکو تبدیل کر دیا گیا
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے راولپنڈی کے 19 تھانوں کے ایس ایچ اوزکو تبدیل کر دیا گیا ہے.
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی اوراولپنڈی کے حکم پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی ہیڈ کواٹرز اورڈویژنل ایس پییزپر مشتمل 06 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی.
اس چھ رکنی کمیٹی نے ایک ہفتہ تک مختلف پولیس افسران کے انٹرویوز کیے اور سکریننگ کے بعد بہترین ایس ایچ اوز کا انتخاب کیا،
سب انسپکٹر محمد الیاس کوایچ آئی یو تھانہ ایرپورٹ یونٹ سے ایس ایچ او صادق آباد تعینات کر دیا گیا
ایس ایچ اوصادق آبادطاہر ریحان کو ایس ایچ اوتھانہ صدر بیرونی تعینات جبکہ ایس ایچ اوصدر بیرونی اللہ یارکو ایس ایچ او روات تعینات کر دیاگیا.
سب انسپکٹر کاشف اقبال کو سکیورٹی ڈویژن سے تبدیل کر کے ایس ایچ او گوجرخان جبکہ ایس ایچ او گوجرخان مرزا شکیل کو ایس ایچ اوبنی تعینات کر دیا گیا.
ایس ایچ او بنی شفقت علی کو ایس ایچ رتہ امرال تعینات کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او رتہ راشدکیانی کو ایس ایچ او پیرودھائی تعینات کر دیا گیا.
ایس ایچ او پیر ودھائی حبیب الرحمن کو تبدیل کر کے ایس ایچ او ٹیکسلا تعینات جبکہ ایس ایچ او ٹیکسلا کو تبدیل پولیس لائنز کر دیا گیا. انسپکٹر ندیم ظفر کو انچارج فارنر برانچ سی پی او آفس سے تبدیل کر کے ایس ایچ او مری تعینا ت کیا گیا.
ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق انچاج چوکی دولتالہ احسن علی کو ایس ایچ او جاتلی تعینات جبکہ ایس ایچ او جاتلی نعیم اختر کو تبدیل پولیس لائنز کر دیا گیا
ایس ایچ او مری عبدالرشید کو ایس ایچ او نیو ٹاون تعینات جبکہ ایس ایچ او نیوٹاون مرزا جاوید کوڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسرراولپنڈی تعینات کر دیا گیا.
ایس ایچ او کینٹ ظہیر الدین بابر کو تبدیل پولیس لائنز جبکہ سب انسپکٹر یاسر عباس کو تھانہ کینٹ سے ایس ایچ او تھانہ کینٹ تعینات کر دیا گیا
اسی طرح سب انسپکٹر یاسر محمود کو ایچ آئی یو تھانہ گنجمنڈی سے ایس ایچ او چونترہ، اور ایس ایچ او چونترہ آصف مرزا کو ایس ایچ او ائیر پورٹ جبکہ ایس ایچ او ایرپورٹ طارق گوندل کو تبدیل پولیس لائنز کر دیا گیا.
سب انسپکٹر حسن رضا کو ایچ آئی یو کہوٹہ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او مندرہ تعینات جبکہ ایس ایچ او مندرہ کو تبدیل پولیس لائنز کر دیا گیا.
انسپکٹر رانا ذوالفقار کو انچارج سکیورٹی ڈیوٹی کچہری سے ایس ایچ او کوٹلی ستیاں جبکہ ایس ایچ او کوٹلی ستیاں قیصر نسیم کو تبدیل پولیس لائنز کر دیا گیا.
ایس ایچ او سول لائنر عمران حیدر کو ایس ایچ او وارث خان تعینات جبکہ ایس ایچ او وارث خان یاسر عباسی کوتبدیل پولیس لائنز کر دیا گیا، سب انسپکٹر ناصر ممتاز کو تھانہ سول لائنز سے ایس ایچ او سول لائنز تعینات کر دیا.
انسپکٹر ذوالفقار احمد کو گارد ہائی کورٹ سے ایس ایچ او کلر سیداں تعینات جبکہ ایس ایچ او کلر سیداں کو تبدیل پولیس لائنز کر دیا گیا.
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے تعیناتیوں کے بعد سب سے کہا ہے کہ آپکی زمہ داری میں اضافہ ہو گیا ہے میں امید کرتا ہوں آپ اپنے فرائض تندہی، محنت اور لگن سے سر انجام دیں گے.
Comments are closed.