نسیم شاہ نے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن اکھاڑ دی، کوئٹہ فتحیاب

61 / 100

فوٹو: پی ایس ایل

کراچی ( سپورٹس ڈیسک )نسیم شاہ نے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن اکھاڑ دی، کوئٹہ فتحیاب، بابراعظم کی ٹیم کو ایونٹ کے دوسرے میچ میں لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کی طرف سے دیا گیا 114رنز کا ہدف با آسانی حاصل کرکے کراچی کننگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

http://

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بآسانی 16 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کیا،احسان علی 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،بہترین بولنگ پر نسیم شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور 34کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

کنگز کی ٹیم 18 ویں اوورز میں 113 رنز پر آو ٹ ہوگئی ہوگئی۔ بابر اعظم 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ عماد وسیم کی اننگز صرف 26 رنز تک محدود رہی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے تباہ کن بولنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سہیل تنویر نے دو، محمد حسنین، محمد نواز اور جیمز فالکنر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

http://

کراچی کنگز کے 114 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کا آغاز مستحکم رہا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 76 رنز بنے۔ ول اسمیڈ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اس کے بعد بین ڈکٹ 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

احسان علی کی57رنز کی شاندار بیٹنگ کے بدولت گلیڈی ایٹرز نے 16 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی ہدف حاصل کرلیا،
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عمران نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.