رضوان کی ملتان سلطانز کا بابر کی کراچی کنگز کیخلاف فاتحانہ آغاز

47 / 100

کراچی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان سپر لیگ کے 7ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، رضوان نے کارکردگی کا وہیں سے آغاز کیا جہاں سے چھوڑا تھا.

کراچی نیشنل سٹیڈیم میں محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بابر اعظم اور شرجیل خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم 66 رنز کا آغاز فراہم کیا.

شرجیل خان 31 گیندوں پر 3 چھکوں اور3 چوکوں سے مزین 43 رنز کی اننگز کھیل کر عمران طاہر کی وکٹ بن گئے، بابراعظم نے 29 گیندوں پر 23 رنز بنائےٓ۔

عمران طاہر نے 10 رنز بنانے والے محمد نبی کو 103 کے سکور پر آؤٹ کردیا اور اسی اوور میں نئے آنیوالے بلے باز ٹام لیمونبی کی وکٹیں صرف ایک رن کے اضافے کے بعد گرا دیں.

اس کے بعد جو کلارک 26 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کی وکٹ بنے اور یوں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کےعمران طاہر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں۔سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود نے ٹیم کو 38 رنز کا آغاز فراہم کیا.

شان مسعود الیاس کی گیند پر آوٹ ہوئے رضوان نے صہیب مقصود کے ساتھ ملکر 61رنز کی شراکت قائم کی صہیب مقصود 31 گیندوں پر 30 رنز بنا کر محمد نبی کی بال پر سٹمپ ہو گئے.

محمد نبی نے اسی اوور میں 2 رنز بنانے والے روسوو کی وکٹ بھی حاصل کی، کپتان رضوان نے شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔

ٹم ڈیوڈ نے محمد نبی کو چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا، محمد رضوان نے 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ اس سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ذریعے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔

پاکستان سپرلیگ میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف 8000 شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچ کھیلے جائیں اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔

کراچی کنگز کی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لوئس گریگری، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہٰ، عمید آصف، الیاس پر مشتمل.

ملتان سلطانز کی ٹیم میں رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ شامل تھے۔

Comments are closed.