امریکی صدر نے مہنگائی سے متعلق سوال پر صحافی کو گالی دیدی

53 / 100

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر نے مہنگائی سے متعلق سوال پر صحافی کو گالی دیدی، یہ واقعہ وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران پیش آیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن پیر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی ٹی وی Fox News کے ایک نمائندے کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر برہم ہو گئے۔

یہ واقعہ امریکی گھرانوں کے لیے قیمتوں میں کمی کے راستوں پر بحث کے لیے منعقد نشست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران پیش آیا۔

جو بائیڈن صحافی کے سوال پر گالی دی جو کہ ان کے سامنے میز پر رکھے مائیک میں ریکارڈ ہو ئی بعد میں یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا وڈیو کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر نے میڈیا پرسنPeter Doocy کو غلیظ گالی دے دی۔

https://twitter.com/Trump_Fact_News/status/1485758527587205131?t=Y_vyAi6qDNeQaV4R2xsOFA&s=19

 

پیٹر ڈوسی نے امریکی صدر سے سوال پوچھا تھا کہ آیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا میں مہنگائی نومبر کے مڈ ٹرم انتخابات میں ان کی جماعت پر “سیاسی بوجھ” بن جائے گی۔ اس پر بائیڈن نے جواب دیا کہ “افراط زر کی شرح شان دار ہے۔

اس کے بعد چند سیکنڈوں تک بائیڈن خاموش رہے اور پھر دھیمی آواز میں سوال کرنے والے صحافی کے متعلق کہا .“What a stupid son of a bitch”.. اس کے بعد امریکی صدر کے چہرے پر زرد سی مسکراہٹ آ گئی۔

پیٹر ڈوسی اس واقعے کے بعد اپنے چینل کی اسکرین پر نمودار ہوئے اور انہوں نے کہا کہ “نہیں، میں son of bitch نہیں ہوں، یہ درست نہیں ہے۔

بعد ازاں فوکس نیوز نے بتایا کہ امریکی صدر نے مذکورہ میڈیا پرسن کو فون پر رابطہ کر کے زور دیا کہ وہ فضا کو سازگار کر لیں، بائیڈن نے ڈوسی کو آگاہ کیا کہ انہوں نے جو کچھ کہا وہ محض ایک تبصرہ تھا۔

امریکی صدر نے مختلف موضوعات کے حوالے سے سوالات جاری رکھنے کے حوالے سے ڈوسی کی حوصلہ افزائی کی تاکہ حالات کی سنگینی کو سنبھالا جا سکے.

Comments are closed.