جنوبی افریقہ نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کو شکست دیدی

61 / 100

فوٹو: کرکٹ جنوبی افریقہ

پارل(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کو شکست دیدی، جنوبی افریقہ کی جانب سے رسی وینڈر ڈوسن نے شاندار ناقابل شکست 129 رنز کی اننگ کھیلی۔

بولینڈ پارک پارل میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے رسی وینڈر ڈوسن نے شاندار ناقابل شکست 129 رنز کی اننگ کھیلی،ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے،کپتان ٹیمبا بوواما نے 110 رنز بنائے جبکہ ڈی کوک نے 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

http://

بھارت کی جانب سے جسپرتھ بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشون نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا،ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بناسکی۔

بھارت کے شیکھر دھون نے 79 رنز کی اننگ کھیلی،ویرات کوہلی 51،شاردل ٹھاکر ناقابل شکست 50 جبکہ کپتان کے ایل راہول صرف 12 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی،پھیلکوایو اور لنگی نگیدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایڈن مرکرم نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے میں 31 رنز سے بھارت کو شکست دے کر ایک روزہ سیریز میں بھی ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ڈوسین کو 129 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments are closed.