اسلام آباد یونائیٹڈ کی بڑی جیت، لاہورقلندر پلے آف سے آوٹ

کراچی( محمد نعیم نذیر) اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو 49رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر پلے آف سے باہر کردیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز 9 وکٹوں پر 189 رنز ہی بنا سکی، فہیم اشرف نے تباہ کن باوٴلنگ کرتے ہوئے چار اوورمیں 19 رنز دے کر ریکارڈ 6 وکٹیں حاصل کیں۔

received 339658426676606
ڈیلپورٹ کا سنچری مکمل کر نے کے بعد فاتحانہ انداز

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز کی جانب سے سہیل اختر نے34بالوں پر 75 رنز کی بھر پور مزاحمت کی لیکن کوئی اور ساتھی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔

فخرزمان نے 38،ڈیوسوچ نے 18، ویسلز نے 20 اور حارث سہیل صفر پر آوٴٹ ہوئے، وائسے12، آغاسلمان 3، شاہین آفریدی 1، حارث روٴف 7 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ لامن چنے 5 اور راحت علی صفر پر ناٹ آوٴٹ رہے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا ۔

شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر جارح مزاج لیوک رونکی کو سلپ میں حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ کرا دیا۔

تیسرے اوور میں لیمی چانے نے سالٹ کو بھی آوٴٹ کر دیا لیکن اس کے بعد کیمرون ڈیلپورٹ اور چیڈوک والٹن کے درمیان 128 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔

والٹن 48 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، دوسری جانب ڈیلپورٹ نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔ انہوں نے 49 گیندوں پر 6 چھکے اور 11 چوکے لگا کر اپنی سنچری اسکور کی۔

کیمرون ڈیلپورٹ نے60بالوں پر 117 اور آصف علی 21بالز پر 55 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے اور مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد نے 238 رنز اسکور کیے۔
آج اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بیس اوورز میں238رنز کا ہدف پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا ٹوٹل تھا۔

Comments are closed.