گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں کاآغاز، غیر ملکی ٹیمیں بھی شریک ہیں
فوٹو: فائل
ہنزہ( کریم سلمان)گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں کاآغاز، غیر ملکی ٹیمیں بھی شریک ہیں، آئس ہاکی، آئس کلائمبنگ، مونٹین سائکلنگ اورگلیشیر واک کے مقابلے جاری ہیں۔
گزشتہ روزایونٹ کی افتتاحی تقریب التت میں ہزار سالہ قدیم تالاب پر منعقد ہوں گی جبکہ ایونٹ کے دیگر مقابلے گوجال، التت، عطاء آباد جھیل سمیت جی بی کے مخلتف علاقوں میں منعقد ہوں گے۔
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سرمائی کھیلوں کااہتمام نجی اسپورٹس کلب نے حکومت کے تعاون سے گزشتہ روز کیاہے،یہ مقابلے ایک ہفتہ تک جاری رہیں گے۔
ان کے کھیلوں کا منتظمین کے مطابق قراقرم وینٹر لووڈ سپورٹس سیزن فور میں آئس ہاکی، آئس کلائمبنگ، مونٹین سائکلنگ اورگلیشیر واک کے مقابلوں میں گلگت بلتستان سمیت چترال کے علاوہ کینیڈا سے بھی ٹیمیں شریک ہیں۔
سرمائی کھیلوں کے مقابلوں میں 10 ٹیمیوں کے 346 مرد و خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے جبکہ کھیلوں کے علاوہ ایونٹ میں میوزیکل فیسٹیول کا انعقاد بھی ہوگا اس دوران تاریخی مقامات پر بھی رش بڑھ گیاہے۔
سرمائی کھیلوں کے دوران ہی محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے کہاہے کہ گلگت بلستان میں 17 سے 23 جنوری تک مسلسل برف باری کا امکان ہے اور اس سلسلے میں سیاحوں کو بالائی علاقوں کے سفر سے گریز کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
ادھر گلگت بلتستان محکمہ داخلہ کے مطابق اس دوران علاقے میں صرف فور بائی فور گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ مقامی افراد کو بھی برفباری کے دوران غیرضروری سفر سے گریز اور لینڈ سلائیڈنگ والی جگہوں پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔
سرمائی کھیلوں کے دوران سیاحوں کی متوقع آمد کے پیش نظرہوٹلز مالکان کو رات 10 بجے کے بعد گیس ہیٹر بند کرنے جبکہ ٹرانسپورٹرز کو سنو چین لگوانے اور بیلچہ ساتھ رکھنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔
Comments are closed.