صوبہ ہزارہ تحریک کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کااعلان

54 / 100

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام)صوبہ ہزارہ تحریک کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کااعلان کیا گاہے ، سینیٹر طلحہ محمود خان کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہزارہ صوبہ بل کا مزید التواء برداشت نہیں کریں گے۔

مرکزی کو آرڈی نیٹر صوبہ ہزارہ تحریک پروفیسر سجاد قمر نے بتایا کہ پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کا فیصلہ سینیٹر طلحہ محمود کی صدارت میں ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں ہزارہ کے مختلف جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی ۔

سینیٹر طلحہ محمود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی سے دوبارہ قرارداد کی منظوری کے بعد اب حکومت کے پاس کوئی گنجائش نہیں کہ وہ صوبہ ہزارہ کا بل التواء میں ڈالے۔

انھوں نے کہا کہ ہزارہ ایک اہم خطہ ہے اور اس کو نظرانداز کرنا مناسب نہیں، چھوٹے انتظامی یونٹ ملک کے مفاد میں ہیں۔مری جیسے واقعات اس لیے رونما ہوتے ہیں کہ ایک بڑے صوبے کو چلانا مشکل ہے۔

سینیٹرطلحہ محمود نے کہا کہ قومی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کا بل دو سال سے التواء کا شکار ہے اور اس کے خلاف ہم جمعرات کو پارلیمنٹ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

اس موقع پرپروفیسر سجاد قمر کا کہنا تھا کہ ہزارہ تحریک کا آغاز سات لوگوں نے اپنا خون دے کر کیا تھا۔اور یہ ایک مقدس تحریک ہے۔اور ہم ہزارہ صوبہ بننے تک تحریک جاری رکھیں گے۔

پروفیسر سجاد قمر نے یاد دلایا کہ عمران خان خود ایبٹ آباد میں وعدہ کر چکے ہیں کہ وہ جب برسر اقتدار آئیں گے تو ہزارہ کو صوبہ بنائیں گے۔اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں۔

مولنا عبدالمجید ہزاروی نے کہا کہ صوبہ ہزارہ واحد خطہ ہے جس پر صوبہ بنانے میں کوئی اختلاف نہیں اور تمام جماعتیں متفق ہیں۔اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ جرات کا مظاہرہ کرے اور صوبہ ہزارہ کا فوری منظور کرے۔

انھوں نے کہا کہ جمعرات کو علمائے کرام بھرپور شرکت کریں گے،سابق ضلع ناظم سردار سید غلام نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں موجود ہزراہ وال اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں ۔ہم پرامن ہیں لیکن اگر ہمارا حق نہ دیا گیا تو ہم دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ترجمان صوبہ ہزارہ تحریک کے مطابق جمعرات 13 جنوری کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کی قیادت چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، سینیٹر طلحہ محمود مرتضی جاوید عباسی کریں گے۔

اجلاس میں امیر جمعیت علمائے اسلام اسلام آباد مولانا عبدالمجید ہزاروی، سابق ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام، مولنا ہارون الرشید ،قاری محبوب الرحمن، سید رفیع اللہ شیرازی، مولانا منظور نے شرکت کی ۔

حافظ بشارت، سردار اویس ،مولانا عبدالحکیم ،چوہدری ماجد مختار ،بدری زمان، سفیر خان ،پروفیسر ممتاز دانش شٹرنگ ایسوسی ایشن ،طلبہ ،اور دیگر تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

Comments are closed.