حارث رؤف کا بگ باش میچ میں وکٹ لیتے ہی انوکھا کورونا پیغام

57 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان کےفاسٹ باولرحارث رؤف کا بگ باش میچ میں وکٹ لیتے ہی انوکھا کورونا پیغام دیکھنے کو ملا ہے.

حارث رؤف نے وکٹ لینےکےبعدجشن کے لیے ہاتھوں کو سینیٹائز کرتے ہوئے ماسک لگانے کا منفرد انداز اپنا کر مداحوں کو کورونا کا پیغام دیا ہے۔

واضح رہے حارث رؤف ان دنوں آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں، انھوں نے میچ پرتھ اسکارچرز ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں حارث کا وکٹ لینے پر مخصوص جشن منایا۔

https://twitter.com/StarsBBL/status/1480753595758698502?t=BQOUJ64a60lEzijGpLdHHQ&s=19

حارث کی وکٹ لینے کے بعد جشن کی ویڈیو میلبرن اسٹارز کے ٹوئٹر پیج پر شیئر کی گئی ہے جس میں بولر کو پیٹرسن کی وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کیا.

حارث رؤف نے پہلے سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے جیسا انداز اپناتے اور بعد ازاں جیب سے ماسک نکال کر پہنتے دیکھا گیا اور پھر اتار کر جیب میں ڈال دیا.

Comments are closed.