پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایم ایس دھونی کا شکریہ ادا کیا

59 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے تحفہ میں شرٹ ملنے پر بہت خوش ہیں۔

فاسٹ بولر حارث رؤف بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی شرٹ کا عکس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھاہے لیجنڈ ایم ایس دھونی نے خوبصورت تحفے کا اعزاز بخشا ہے۔

حارث رؤف نے دھونی کی طرف سے تحفے میں دی ہوئی شرٹ کی تصاویر پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے ،حارث رؤف نے کہا کہ انہوں نے ایک اچھے انداز میں مجھے یہ تحفہ دیا ہے۔

http://

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایم ایس دھونی کا شکریہ ادا کیا اس کے سا تھ ساتھ دھونی کی فرنچائز ٹیم کے منیجر کا بھی شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ یہ اچھا تحفہ ہے۔

واضح رہے یو اے ای میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے حالیہ ایونٹ کے دوران پاکستان کے نوجوان باولر شاہنواز دھانی کے سا تھ ساتھ ایم ایس دھونی سے حارث روف کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔

Comments are closed.