‘ببلی بدمعاش’صبور علی اورعلی انصاری کی شادی تقریبات کی ویڈیو

56 / 100

فوٹو: انسٹاگرام

کراچی( ویب ڈیسک) پری زاد کی ‘ببلی بدمعاش’صبور علی اورعلی انصاری کی شادی تقریبات کی ویڈیو،سوشل میڈیا پر لوگ بہت پسند کررہے ہیں۔

نئے سال کے آغاز پر کراچی میں شوبز فنکاروں کی شادیوں کا سلسلہ چل رہاہے گزشتہ دنوں اریبہ حبیب کی شادی خانہ آبادی کی تقریبات ختم ہوئیں ساتھ ساتھ حبا بخاری اور آزر کی شادی چل رہی تھی تو اب صبورعلی اور علی انصاری کی شادی تقریبات بھی شروع ہو گئی ہیں۔

اداکارہ صبورعلی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے،دونوں اداکاروں کی مایوں کی ویڈیو اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اداکاروں کی شادیوں کا انداز بھی مختلف ہوتاہے ولیمہ تقریب سے قبل ہی گھر میں تیاریوں، مہمانوں اوررونقیں لگی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنی شروع ہوتی ہیں میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔

اس سے پہلے شوبز کی شادیوں میں اخبارات ثقافتی اور فلمی پیچز بناتے تھے جس پر دلہا،دلہن کے علاوہ فنکاروں اور اہم شخصیات کی تصاویر لگا کر شوبز رائٹرزشادیوں کا احوال لکھتے تھے اور لوگ پڑھ کر انجوائے کرتے تھے۔

http://

اب ایسا نہیں ہوتا بلکہ فنکار خود ہی سوشل میڈیا پر اپنی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئرکردیتے ہیں اور دنیا بھر میں یہ خبریں پہنچ جاتی ہیں،اس سے قبل اداکار صبور اور اداکار علی کی ڈھولکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

گزشتہ رات صبور علی اور علی انصاری کی مایوں کی رسم ادا کی گئی، جس میں کئی اداکاروں نے شرکت کی، اس موقع پر صبور علی کی بہن سجل علی اور والد بھی مایوں کی رسم ادا کرتے نظر آئے۔

اداکارہ صبورعلی نے علی انصاری کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی اور ساتھ بسم اللہ کا کیپشن دیا،صبور علی اور علی انصاری کا رشتہ گزشتہ برس طے ہوا تھا جس کی خبر سن کر ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

بتایا جاتاہے کہ دونوں فنکاروں کی شادی 10 جنوری تک ہوجائے گی اور ان کے ولیمے کی تقریب ممکنہ طور پر15 جنوری کو ہوگی تاہم دونوں نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی ۔

Comments are closed.